نادرا کا سسٹم ڈاؤن، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند
11-20-2025
(لاہور نیوز) لاہور میں نادرا کا سسٹم مسلسل ڈاؤن ہونے کے باعث بیرون ملک سفر کے لیے لازمی پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا5 روز سے بند ہے۔
جیل روڈ پر واقع ماڈل امیونائزیشن سنٹر ویران پڑ گیا جبکہ شہری سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے دربدر پھر رہے ہیں، محکمہ صحت حکام بھی نادرا لنک کی بحالی میں ناکام ہیں۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند ہے، ملازمین کا کہنا تھا کہ نادرا کا لنک ڈاؤن ہونے سے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند ہوا۔