پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم، نئی تجویز سامنے آ گئی

11-20-2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ اسکیم میں پرائیویٹ اداروں کا کوٹہ بڑھانے کی تجویزسامنے آ گئی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کوٹہ 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کی سفارش کر دی۔  حکومت ہونہار طلبہ کے لیےنئی پالیسی کے مطابق لیپ ٹاپ سکیم کو وسیع کرنے پر غورکررہی ہے،جس سے پرائیویٹ کالجز و یونیورسٹیوں کے ذہین طلبہ بھی زیادہ تعداد میں مستفید ہوں گے۔ حکام کے مطابق لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم اور ریسرچ میں سہولت دینا ہے۔ نئی سفارشات حکومت کو ارسال کردیں گئی ہیں اورحتمی منظوری جلد متوقع ہے۔       پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے میرٹ پر آنے والے طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔