لاہور میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق، 5 کیسز رپورٹ

11-20-2025

(ویب ڈیسک) لاہوریئے خطرناک وائرس کا شکار ہونے لگے۔

شہر میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہو گئی، رواں ماہ کے دوران لاہور میں منکی پاکس کے 5 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ جنرل ہسپتال میں علاج کیلئے آنے پر منکی پاکس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی، 2 مریض میو ہسپتال سے سرجری کے بعد منکی پاکس وائرس کا شکار ہوئے۔ 24 سالہ محمد ریاض کی میو ہسپتال میں سرجری کے بعد منکی پاکس وائرس لاحق ہو گیا، 42 سالہ نجمہ پروین میو ہسپتال میں سرجری کے بعد منکی پاکس میں مبتلا ہو گئی۔