ڈرائیونگ لائسنس کے عمل میں شفافیت لانے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
11-20-2025
(ویب ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس کے عمل میں کرپشن کی شکایات کے پیش نظر ٹریفک حکام نے لائسنس کے امتحان میں شفافیت لانے کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔
ٹریفک ہیڈکوارٹر نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کو خودکار بنانے کیلئے 32 جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق ان گاڑیوں میں سینسرز، کیمرے اور پروسیسرز کی تنصیب کی جائے گی جو ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران کارکردگی کو آٹومیٹک طریقے سے ٹریک اور مانیٹر کریں گے۔ گاڑیوں کی خریداری کی سمری حکومت کو بھیج دی گئی ہے اور یہ عمل دسمبر تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے، ابتدائی طور پر ان گاڑیوں کو لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں استعمال کیلئے دیا جائے گا۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیسٹ کا نتیجہ آٹومیٹکلی جنریٹ ہو گا، جس سے امیدواروں کی کارکردگی کی جانچ میں کرپشن کے امکانات کم ہو جائیں گے۔