ایل این جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

11-18-2025

(لاہور نیوز) ایل این جی کی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کامزیداضافہ کر دیا گیا۔

اوگرا نے نومبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.22 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا۔ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.17ڈالرزفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ۔ سوئی ناردرن کےلیےایل این جی کی نئی قیمت 12.40ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی ،  سوئی سدرن کے لیےایل این جی کی نئی قیمت 11.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی۔ اس سے قبل اوگرا نےاکتوبر کے لیے ایل این جی  2 فیصد تک مہنگی کی تھی۔اوگرا نےستمبرکے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔