پروفیسر آصف بشیر پاکستان سوسائٹی آف نیوروسرجنز کے صدر منتخب

11-18-2025

(لاہور نیوز) پاکستان سوسائٹی آف نیوروسرجنز کے سالانہ انتخابات مکمل، پروفیسر آصف بشیر پاکستان سوسائٹی آف نیوروسرجنز کےصدر منتخب ہو گئے۔

ملک بھر سے نیوروسرجنز  نے انتخابات میں بھرپور شرکت کی، ڈاکٹر اسد شاہ ینگ نیوروسرجنز پاکستان کے چئیرپرسن منتخب ہوئے۔ دونوں نومنتخب عہدیداران کا تعلق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور سے ہے، پروفیسر آصف بشیر  نے اپنے انتخاب کے بعد کہا کہ ملک بھر میں نیوروسرجری کو مضبوط بنائیں گے، عالمی معیار کی ورکشاپس اور سیمینارز کے انعقاد کا ا نتظام کریں گے۔ ڈاکٹر اسد  شاہ کا کہنا تھا کہ فورم نوجوان ڈاکٹروں کیلئے بین الاقوامی تربیت کے مواقع فراہم کرے گا، نئی قیادت نیوروسرجری کو عالمی معیار کے مطابق آگے لے جائے گی۔