سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
11-18-2025
(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد سونے کا فی تولہ ریٹ 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 2 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 70 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 13 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 123 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 5 ہزار 245 روپے ہو گئی ہے، فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں 106 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4 ہزار 496 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔