برائلر مرغی کا گوشت مزید سستا، فی کلو قیمت 526 روپے ہو گئی

11-18-2025

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اُتار چڑھاؤ جاری ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 14 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 526 روپے تک پہنچ گئی ہے، پولٹری مارکیٹ میں صافی گوشت کی قیمت 580 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جو ایک بڑی تبدیلی ہے۔ اس کے علاوہ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے مطابق فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی آئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 349 روپے فی کلو جبکہ پرچون میں یہ قیمت 363 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ ابھی بھی 344 روپے فی درجن برقرار ہے، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 10 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔