ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیورز کیخلاف متحرک، 4 لاکھ سے زائد چالان

11-17-2025

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیورز کے خلاف متحرک نظر آرہی ہے، رواں سال گزشتہ سال کی نسبت 62 فیصد اضافی کاروائیاں کی گئیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ سال  کم عمر ڈرائیورز کو 2لاکھ 96ہزار چالانز کئے گئے، اس کے مقابلے میں رواں سال 4لاکھ 80 ہزار کم عمر ڈرائیورز قانون کے شکنجے میں آئے ہیں۔  ٹریفک حکام کے مطابق حادثات میں بڑی وجہ کم عمر ڈرائیورز کی غیرمحتاط ڈرائیونگ بھی سامنے آئی، حکام کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کا اندراج اور والدین سےشورٹی بانڈز بھی لئے جارہے ہیں۔