لاہور: شہر میں تین گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز فعال

11-17-2025

(لاہور نیوز) شہر میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز بنانے کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا گیا، بعدازاں یہ منصوبہ صوبہ بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

گلبرگ کے علاقے میں تین ریچارج ویلز فعال ہو گئے، واسا لاہور کی جانب سے تعمیر کا کام مکمل کیا گیا، لبرٹی چوک، مراتب علی روڈ اور ایچ بلاک پارک میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویل فعال کیے گئے، منصوبے سے زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد اور اربن فلڈنگ جیسے دیرینہ مسئلے کا حل ممکن بنایا جا سکے گا۔ تمام گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کی کپیسٹی یومیہ 8000 گیلن ہے، تمام تکنیکی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے سمارٹ حل متعارف کرایا گیا۔پراجیکٹ کا آغاز لاہور سے ہو گا جس کے بعد جلد صوبہ بھر میں اسے پھیلا دیا جائے گا۔ محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پی ایچ اے لاہور کیجانب سےمزید موزوں گرین بیلٹس کا انتخاب کیا جا رہا  ہے، واسا پنجاب کے تحت صوبے میں گراؤنڈ واٹر ریچارج پوائنٹس بنائے جائیں گے۔