پٹرول پر لیوی میں 1.60 روپے فی لٹر اضافہ، ڈیزل پر کمی
11-17-2025
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 1.60 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا۔
اضافے کے بعد پٹرول پر لیوی 79.62 روپے فی لٹر ہو گئی ہے، یہ اضافہ 16 نومبر سے نافذ العمل ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 1.60 روپے فی لٹر کمی کی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 75.41 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 77.01 روپے فی لٹر تھی۔ واضح رہے کہ 16 نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284.44 روپے فی لٹر ہو گئی ہے، حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔