بابر اعظم 100 اننگز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

11-17-2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے اپنے کیریئر میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ 100 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم  نے 52 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، ان کی یہ اننگز نہ صرف ٹیم کیلئے مفید ثابت ہوئی بلکہ انہیں پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں ایک منفرد مقام پر بھی لے آئی۔ بابر اعظم  نے لیجنڈری بیٹر انضمام الحق کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو اب تک تمام فارمیٹس کی 99 اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ بابر  نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سنچری بنا کر سعید انور کے ریکارڈ کو بھی برابر کیا تھا، جو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور نمایاں سنگ میل ہے۔