قصور: پولیس کا بڑا ایکشن، خطرناک جرائم میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

11-17-2025

(لاہور نیوز) قصور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ساڑھے 4 کلوگرام چرس، آدھا کلوگرام افیون اور 20 لٹر زہریلی شراب برآمد کی گئی، گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت سرفراز عرف لاجی مسیح، اشفاق، افضل، اقبال اور عارف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسی دوران ایک اور جگہ کئے گئے سرچ آپریشن میں موٹرسائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان شہزاد، عابد اور الیاس کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اضافی طور پر، پولیس  نے روبری کے سنگین مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرم سرفراز اور احسن کو بھی حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔