ہربنس پورہ: صحافی کالونی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 6 افراد زخمی
11-16-2025
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کے علاقہ کینال روڈ پر صحافی کالونی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 6 افردا زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خطرناک کرتب کامظاہرہ کرتی کاربےقابوہوکرالٹ گئی،6 افرادزخمی ہوگئے، حادثےکی زد میں 2 موٹر سائیکل سوار بھی آئے، تمام زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا تاہم اس بابت تحقیقات جاری ہیں۔