تھانہ کاہنہ میں آگ لگنے سے مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاکستر
11-16-2025
(لاہور نیوز) لاہورکے سب سے بڑے تھانے کاہنہ میں مبینہ آگ لگنے کے باعث ہزاروں مقدمات کا ریکارڈ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کن کن مقدمات کا ریکارڈ جلا ہے اس بارے تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، یادر رہے کہ رواں برس کرائم کیسزکےلحاظ سےتھانہ کاہنہ لاہورمیں سرفہرست ہے۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی انسپکٹر اغوا کار، مبینہ جنات اغوا کار کیس یہاں درج ہے جبکہ مبینہ پولیس مقابلوں کے درجنوں مقدمات بھی تھانہ کاہنہ میں درج ہیں، اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن شہربانو نے کہا ہے کہ آگ سے پولیس سٹیشن کے ریکارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پولیس سٹیشن کا ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ ہے۔