شہناز گل بھی نصرت فتح علی خان کی آواز کی گرویدہ نکلیں! بھارتی اداکارہ نے بڑا بیان دے دیا

11-14-2025

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے لیجنڈری قوالی گائیک استاد نصرت فتح علی خان کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی  اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان کی آواز انہیں خدا کے قریب کر دیتی ہے۔ جب وہ نصرت فتح علی خان کی قوالیاں سنتی ہیں تو ان کے دل کو بے حد سکون اور روحانی توانائی ملتی ہے۔ یہ موسیقی انسان کو عشقِ الہٰی اور خدا سے جڑنے کا احساس دلاتی ہے۔عام طور پر اپنی شوخ اور خوش مزاج شخصیت کے باعث پہچانی جانے والی شہناز گل نے اس بار موسیقی کے روحانی پہلو پر روشنی ڈالی جس سے ان کی شخصیت کا الگ پہلو سامنے آیا۔ مداحوں نے شہناز کی اس خلوص بھری رائے کو سراہا اور اتفاق کیا کہ نصرت فتح علی خان کی لازوال موسیقی آج بھی نسلوں کے دلوں کو چھو رہی ہے اور زبان و ثقافت کی تمام سرحدوں سے بالاتر ہے۔