میٹرو بس گرین لائن کے اسٹیشنز کی ری ماڈلنگ اور سولرائزیشن کا منصوبہ

11-14-2025

(لاہور نیوز) میٹرو بس کے گرین لائن کوریڈور کے اسٹیشنز کی ری ماڈلنگ، بحالی اور سولرائزیشن کیلئے ایک اہم منصوبہ شروع کر لیا گیا۔

منصوبے کی تکمیل کا ہدف چھ ماہ میں رکھا گیا ہے، ایل ڈی اے  نے اس منصوبے کو تین پیکجز میں تقسیم کیا ہے تاکہ اس کی عملداری کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ پیکج ون میں گجومتہ سے چونگی اسٹیشن تک سولرائزیشن کا کام شامل ہے، جس کے لئے تخمینہ لاگت 61 کروڑ 15 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ پیکج ٹو میں غازی  سے کلمہ چوک اسٹیشن تک کی بحالی شامل ہے، جس کی لاگت کا تخمینہ 54 کروڑ 26 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ پیکج تھری میں کینال سے ایم اے او کالج اسٹیشن تک کے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کی جائے گی، جس کے لئے 71 کروڑ 18 لاکھ روپے کی لاگت تخمینہ کی گئی ہے۔ ایل ڈی اے کا شعبہ انجینئرنگ ان اسٹیشنز کی بحالی اور سولرائزیشن کا کام مکمل کرے گا، ایل ڈی اے کے حکام  نے بتایا ہے کہ یہ منصوبہ چھ ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد میٹرو بس کے گرین لائن کوریڈور کی کارکردگی میں بہتری اور توانائی کے تحفظ میں اضافہ ہو گا۔