مرغی کا گوشت 533 روپے فی کلو تک پہنچ گیا
11-14-2025
(لاہور نیوز) ملک بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ جاری ہے جس نے عوام کی قوت خرید کو شدید متاثر کیا ہے۔
مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلو مزید مہنگا ہونے کے بعد 533 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے، جب کہ صافی گوشت کی قیمت بھی 640 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ علاوہ ازیں، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 354 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ پرچون سطح پر یہ 368 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ انڈوں کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے نتیجے میں انڈے عوام کی قوت خرید سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، فی درجن انڈوں کی قیمت 344 روپے تک پہنچ چکی ہے، اور انڈوں کی ایک پیٹی 10 ہزار 200 روپے میں دستیاب ہے۔