قطر میں مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہو گا
11-14-2025
(لاہور نیوز) قطر میں اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025ء کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ٹرافی کی تقریب رونمائی میں ایونٹ میں شریک تمام آٹھوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ آج عمان کیخلاف کھیلے گی، پاکستان شاہینز اور بھارت کے درمیان میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔