پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو عدلیہ کی آزادی بحال کر دےگی، بیرسٹرگوہر
11-13-2025
(لاہور نیوز) چھبیس ویں اور ستائیسویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے، پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو عدلیہ کی آزادی بحال کر دے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے دو ججوں نے استعفی دیا، چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں حلف نہیں لیا، سپریم کورٹ آف پاکستان رہ گیا لیکن چیف جسٹس نہیں رہا، سپریم کورٹ کو آپ نے بنیادی حقوق سے محروم کیا ۔عدلیہ پر اس سے پہلے بھی دباؤ آیا ہے۔ ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم ہر حال میں عدلیہ کو محفوظ کریں گے، چھبیس ویں اور ستائیسویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے بھرپور احتجاج کیا اور ایوان میں بھی احتجاج کریں گے، اگر ترمیم کرنی بھی ہے تو اداروں کی آزادی اور لوگوں کی مرضی سے ہو۔ پاکستان تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کو واپس لائے گی۔