شہریوں کے گھروں کو گروی رکھوا کر لاکھوں ہتھیانے والا گینگ گرفتار

11-13-2025

(لاہور نیوز) کاہنہ میں شہریوں کے گھروں کو گروی رکھوا کر لاکھوں ہتھیانے والے گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ساتھی شامل ہیں، جنہوں نے پراپرٹی ڈیلر کا آفس بنا رکھا تھا، شہری اپنے مکانات کرائے پر دینے کیلئے ملزمان کے پاس آتے تھے، ملزمان شریف شہریوں کے مکانات گروی رکھوا کر لاکھوں ہتھیا چکے ہیں۔        ملزمان کیخلاف اس نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے مکانات گروی رکھوا کر ہتھیائی گئی رقم 50 لاکھ برآمد کر لی گئی ہے۔