عازمین حج کیلئے اہم خبر، قسط جمع کروانے کی آخری تاریخ آ گئی
11-13-2025
(لاہور نیوز) عازمین حج کیلئے حج آپریشن 2026 کے حج پیکج کے حوالے سے اہم گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق بنیادی پیکیج کی دوسری قسط (6 لاکھ 50 ہزار روپے) جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے، اضافی سہولیات مثلا 2 بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گذاروں کو دوسری قسط کے ساتھ 2 لاکھ روپے/فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گے۔ تین بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گذاروں کو 67 ہزار روپے /فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گے، 4 تا 6 افراد فیملی روم یا شیئرنگ روم کے لیے کوئی اضافی اخراجات نہیں ہیں، بینک میں دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکیج کی تفصیلات کے مطابق واجبات جمع کروائیں۔ سعودی عرب پہنچ کر حج پیکیج کی تبدیلی ممکن نہیں ہو گی۔