کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں فیل سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کا خدشہ

11-13-2025

(ویب ڈیسک) کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں فیل سینکڑوں پارٹنر سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

پیف کے ماتحت سینکڑوں پارٹنر سکولوں کے بچے پری "کیو اے ٹی ٹیسٹ" پاس نہ کر سکے، ذرائع کے مطابق پیف کے اعتراضات وصول ہونے پر متعلقہ سکولوں کو پیپرز کی ری چیکنگ کروانے کی اجازت دے دی، پیپرز ری چیکنگ کی فیس 10 ہزار روپے رکھ دی گئی۔ پارٹنر سکول ری چیکنگ کیلئے 26 نومبر تک درخواست جمع کروا سکیں گے، ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔