مسافر بس کو حادثہ، خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق

11-13-2025

(لاہور نیوز) لاہور سے اسلام آباد جانے والی نجی مسافر کمپنی کی بس موٹروے انٹرچینج بھیرہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بس حادثے میں ایک خاتون  سمیت 3 مسافر جاں بحق ، 20 زخمی ہو گئے، عینی شاہدین کے مطابق مبینہ طور ہر حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کی بنا پر پیش آیا، مسافر بس بے قابو ہو کر آگے جاتے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور اور بس ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہو گئے ،ایک مسافر  نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی مسافروں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا، حادثے میں دو خواتین سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، مسافر بس کو لاہور سے اسلام اباد جاتے ہوئے موٹروے انٹرچینج بھیرہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔