برائلر گوشت 7 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 526 روپے مقرر
11-13-2025
(لاہور نیوز) مرغی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 7 روپے اضافے کے بعد 526 روپے مقرر کر دی گئی، جبکہ صافی گوشت 620 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ہول سیل ریٹ 349 روپے اور پرچون قیمت 363 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، درجن انڈے 344 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ ایک پیٹی 10 ہزار 200 روپے میں دستیاب ہے۔