نشتر کالونی میں 5 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

11-13-2025

(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 5 سالہ بچی سحر شاہد کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب واسا اور ایم سی ایل کے کنٹریکٹرز علاقے میں تعمیراتی کام کر رہے تھے اور مین ہول کا ڈھکن عارضی طور پر ہٹایا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مین ہول کا ڈھکن ہٹانے کے بعد حفاظتی انتظامات مکمل نہیں کئے گئے جس کے باعث گلی میں کھیلتی ہوئی بچی مین ہول میں جاگری، مقامی افراد  نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایم سی ایل کنٹریکٹر سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر میں واسا اور ایم سی ایل کے عملے کی غفلت کو واقعے کا بنیادی سبب قرار دیا گیا ہے۔