لاہور: 273 ٹریفک حادثات میں 297 افراد زخمی

11-12-2025

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 273 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 297 افراد زخمی ہوئے، 77 شدیدزخمی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل ہوئے جبکہ 220 معمولی زخمیوں کوموقع پرطبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کےباعث پیش آئے ہیں۔