سندر: پولیس اہلکار کی گاڑیوں کو روک کر شاہراہ عام پر ہوائی فائرنگ
11-12-2025
(لاہور نیوز) تھانہ سندر کی حدود میں پولیس اہلکار کی شاہراہ عام پر ہوائی فائرنگ سے عوام خوف میں مبتلا ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل شاہد موبائل سکواڈ میں تعینات ہے، کانسٹیبل شاہد گاڑیوں کو روک کر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرتا رہا تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق کانسٹیبل شاہد فائرنگ کی ویڈیو بنا کر علاقے میں خوف ہراس پیدا کرتا ہے۔