اچھرہ پولیس کا امیر فتح کے ڈیرے پر چھاپہ, امیر بالاج، امیر فتح کا ڈیرہ سیل
11-12-2025
(لاہور نیوز) جاوید بٹ قتل کیس میں مطلوب اشتہاری امیر فتح کی گرفتاری کیلئےپولیس نے چھاپہ مارا
اچھرہ انویسٹی گیشن پولیس نے امیر بالاج ٹیپو کے ڈیرے پر چھاپہ مارا۔ملزم کی ڈیرے پر موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری سرکلر روڈ پہنچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھاپے سے پہلے ہی ملزم امیر فتح ڈیرےسےفرارہوگیا تاہم پولیس نے امیر بالاج ٹیپو اور امیر فتح کا ڈیرہ سیل کر دیا ہے۔