عالمی تبلیغی اجتماع کادوسرے مرحلہ، کل عصر کے بعد شروع ہو گا
11-12-2025
(لاہور نیوز) رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کےدوسرے مرحلے کا آغاز کل عصر کے بعد ہو گا۔
تبلیغی اجتماع کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا، دوسرا مرحلہ تیرہ نومبر کو شروع ہو کر سولہ نومبر کو دعا کیساتھ اختتام پذیرہو گا، دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارروال ،چنیوٹ شامل ہیں حافظ آباد، گلگت بلتستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،کوہستان، بہاولنگر، بشام، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، مردان، صوابی، مالاکنڈ کے علاقے بھی دوسرے مرحلے میں شامل کیے گئے ہیں۔