وزیراعلیٰ کے خصوصی پروگرام کیلئے فنڈز فراہم
11-12-2025
(ویب ڈیسک) محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خصوصی ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کر دیئےگئے ۔
وزیراعلیٰ ڈائیلائسزپروگرام کیلئے54 کروڑ روپےجاری کئے گئے،وزیراعلیٰ ٹرانسپلانٹ پروگرام کیلئے22 کروڑ روپے جاری کئے گئے،چلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے20 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے مذکورہ بجٹ جاری کر دیا۔