کسی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے شادی نہیں کروں گا: اذان سمیع خان
11-12-2025
(ویب ڈیسک) معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ ان کی کوئی ذاتی ضرورت نہیں اور وہ کسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے شادی نہیں کریں گے۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران اپنی ذاتی زندگی، محبت اور شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور کسی کی تلاش میں نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے شادی کرچکے ہیں اور چھ سال تک ازدواجی رشتے میں رہے، لیکن اب دوبارہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ گلوکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میری کوئی ضرورت نہیں، اور نہ ہی میں کسی ضرورت کو پورا کرنے کے چکر میں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ بچے نہیں رہے، اس لیے محبت کا تصور بھی پہلے جیسا نہیں رہا اور ان کی توجہ صرف کیریئر پر ہے۔ اذان سمیع خان نے مزید کہا کہ وہ جانتے ہیں شادی کے بعد وقت اور توجہ بانٹنا مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے فی الحال وہ کیریئر پر فوکس رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کبھی شادی کی تو وہ کسی سچی اور مخلص خاتون سے ہی کریں گے۔ ان کے مطابق بعض ضرورتوں کو پورا کرنے میں انسان کی توانائی ضائع ہو جاتی ہے، اور فی الحال ان کے پاس اتنی توانائی نہیں کہ وہ کسی رشتے میں خود کو الجھائیں۔