ہیلووین پارٹی کیس: 40 سے زائد ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

11-12-2025

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں گلبرگ کے علاقے میں ہیلووین پارٹی پر پولیس کے چھاپے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل  نے پولیس کی درخواست پر کیس کی سماعت کی، عدالت نے 40 سے زائد گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، ملزمان میں نعمان علی، عامر علی، محمد امین سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں  نے ہیلووین پارٹی میں غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ عدالت  نے پولیس کو آئندہ سماعت پر تحقیقات کی پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔