گنے کے کرشنگ سیزن 26-2025کے آغاز کیلئے تاریخ کا اعلان
11-12-2025
(ویب ڈیسک) پنجاب میں گنے کے کرشنگ سیزن 2025-26 کے باقاعدہ آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کی تمام شوگر ملوں کو 15 نومبر 2025 سے گنے کی کرشنگ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، یہ نوٹیفکیشن پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ کین کمشنر پنجاب نے تمام شوگر ملز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر کرشنگ شروع کریں اور 15 نومبر تک اپنی کمپلائنس رپورٹ جمع کروائیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل کرشنگ شروع کرنے یا تاخیر کرنے والی ملز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔