کاہنہ: 20 سالہ نوجوان پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق
11-12-2025
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں 20 سالہ نوجوان کی پرُاسرار موت نے علاقہ مکینوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کی موت گولی لگنے سے ہوئی، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، جاں بحق نوجوان کی شناخت جنید کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے والد کے ساتھ نماز ادا کرنے کے بعد گھر واپس آیا تھا، کچھ دیر بعد اچانک گولی چلنے کی آواز سنائی دی، گھر والوں نے کمرے میں جا کر دیکھا تو جنید خون میں لت پت حالت میں زمین پر پڑا تھا۔ اہلِ خانہ نے فوری طور پر زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں کے مطابق جنید ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حالات مشکوک ہیں اور حتمی حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوں گے۔