تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سےٹکرا گئی، پولیس اہلکار زخمی
11-11-2025
(لاہور نیوز) دھرمپورہ انڈرپاس کے قریب تیزرفتارموٹر سائیکل بےقابوہوکرفٹ پاتھ سےٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جس کی شناخت کانسٹیبل منیر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ اہلکار تھانہ گلبرگ آپریشن ونگ میں تعینات ہے۔