پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے شروع

11-11-2025

(ویب ڈیسک) پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کا عمل شروع ہو گیا ہے، یوایچ ایس 21 نومبر تک آن لائن درخواستیں وصول کرے گا۔

سرکاری میڈیکل کالجوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ یکم دسمبر، دوسری 5 دسمبر اور تیسری 11 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ سرکاری ڈینٹل کالجوں کے لیے پہلی، دوسری اور تیسری سلیکشن لسٹ بالترتیب 2، 8 اور 14 جنوری کو جاری ہوگی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں 21 نومبر تک وصول کی جائیں گی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی پہلی، دوسری اور تیسری سلیکشن لسٹیں بالترتیب 18، 25 اور 31 دسمبر کو جاری ہوں گی۔ پرائیویٹ ڈینٹل کالجز کی پہلی، دوسری اور تیسری سلیکشن لسٹیں 5، 9 اور 15 جنوری کو جاری کی جائیں گی۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں کلاسز 2 فروری 2026 سے اور تمام سرکاری و پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں کلاسز 2 مارچ 2026 سے شروع ہوں گی۔