بھاٹی گیٹ: گھر میں کام کرنیوالی یتیم بچیوں پر بدترین تشدد، ملزمہ گرفتار

11-11-2025

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے معروف علاقہ بھاٹی گیٹ میں مالکن کا گھریلو ملازمین پرتشدد، ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

چنیوٹ کی رہائشی خاتون یتیم بچیوں کو خاتون ثنا کے گھرکام کاج کے لئےچھوڑ کر گئی، ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے بچی سعدیہ پربیلن سےتشدد کیا۔ بچیوں کے جسم کے مختلف حصوں پرتشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ بھاٹی گیٹ پولیس نے بچیوں کو تحویل میں لیکرمالکن کو گرفتارکر لیا، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکر دیا گیا۔