گڑھی شاہو پولیس کی کارروائی، ون ویلنگ کرنیوالے دو نوجوان گرفتار
11-11-2025
(ویب ڈیسک) گڑھی شاہو پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو منچلے ون ویلرز کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان علی حسن اور زین کو علامہ اقبال روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ایس پی سول لائنز نے بتایا کہ گرفتار نوجوان ون ویلنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے۔ ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری فوری عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔