محکمہ سکول ایجوکیشن کا 102 خاتون ٹیچرز کو گریڈ 20 دینے کا فیصلہ

11-11-2025

(ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے 102 خاتون ٹیچرز کو گریڈ 20 پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے 114 خاتون ٹیچرز کے پیپرز صوبائی سروسز ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دیے ہیں۔ گریڈ 20 کی 102 نشستیں ہیں، جبکہ کل 114 اساتذہ کے کاغذات بھیجے گئے ہیں۔ صوبائی پروموشن بورڈ ٹو میں مذکورہ اساتذہ کو ترقی دی جائے گی۔