پہلا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

11-11-2025

(لاہور نیوز) سری لنکا نے افتتاحی ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں میں ہے جبکہ سری لنکا کی کمان چارتھ اسلانکا کے سپرد ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی قومی ٹیم نے فیصل آباد میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں جنوبی افریقہ کو 1-2 سے ون سیریز میں شکست دی تھی۔  قومی سکواڈپاکستان کی پلیئنگ الیون شاہین شاہ آفریدی (کپتان) فخر زمان، صائم ایوب، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔