روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف آپریشن

11-10-2025

(لاہور نیوز) راوی شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سو سائٹی کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

ایک ماہ کے دوران انفورسٹمنٹ آپریشن میں درجنوں سکیموں کے دفاترسیل کیے گئے، روڈاآپریشن میں ایس او پی کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے کے جرمانے کئے گئے۔ نادہندہ ہاؤسنگ سکیم کی طرف سے واجبات کی ادائیگی پر 4 سوسائٹی دفاتر ڈی سیل ہو گئے جبکہ روڈا آپریشن میں کٹار بند روڈ پر نادہندہ غوثیہ کالونی مکمل سر بمہر کر دی گئی۔ روڈا انتظامیہ  کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں مشتہر کر دیں اور شہری نقصان سے بچیں۔