پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور میں اہم اجلاس
11-10-2025
(لاہور نیوز) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، میٹرک آرٹس کے طلبہ بھی ایف ایس سی اور ڈی اے ای میں داخلہ لے سکیں گے، آئی بی سی سی کی ذیلی کمیٹی نے اہم سفارشات مرتب کر لیں۔
اجلاس پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور میں منعقد ہوا، میٹرک آرٹس گروپ کے طلبا کے لیے اعلیٰ تعلیم کے نئے دروازے کھلنے کی امید ہے، میٹرک آرٹس طلبہ کو ایف ایس سی پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آئی سی ایس اور ڈی اے ای میں داخلے کی اجازت مل سکے گی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے بورڈز کے چیئرمینز اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی، 2026 سے امتحانی پرچوں میں 50 فیصد معروضی سوالات شامل کرنے کی تجویز دی گئی. تعلیمی جانچ کے نظام کو شفاف اور معیاری بنانے پر غور کیا، سیکرٹری محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آرٹس طلبا کے لیے سائنسی و فنی تعلیم کے دروازے کھل رہے ہیں، آئی بی سی سی کی ذیلی کمیٹی نے اہم سفارشات مرتب کر لیں۔