محکمہ صحت اور پی ایچ اے میں اہم معاہدہ طے پا گیا
11-10-2025
(لاہور نیوز) محکمہ صحت اور پی ایچ اے میں معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پی ایچ اے کے 8 ہزار سے زائد ملازمین مستفید ہوں گے۔
پی ایچ اے ملازمین کیلئے کلینک آن وہیل علاج کیلئے دستیاب ہوں گے، پی ایچ اے ہسپتالوں میں ہارٹیکلچر کی خدمات فراہم کرے گا، وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی موجودگی میں ڈی جی پی ایچ اے اور سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت نےمعاہدے پر دستخط کیے۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ معاہدے سے پی ایچ اے کے 8 ہزار سے زائد ملازمین مستفید ہونگے، پی ایچ اے ملازمین کو چیک اپ، ادویات فراہم کی جائیں گی، پی ایچ اے محکمہ کے ہسپتالوں کی ہارٹیکلچر کا ذمہ دار ہو گا تاہم محنت کش کو علاج کیلئے ہسپتال نہیں جانا پڑے گا۔ ادویات و ٹیسٹ بھی پی ایچ اے ایریاز میں مہیا کئے جائیں گے۔