ہربنس پورہ: گھر میں سلنڈر دھماکے سے عمارت گر گئی، 3 افراد جاں بحق

11-10-2025

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس میں عمارت زمین بوس ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ نادر مارکیٹ کے قریب دھماکے کے باعث عمارت منہدم ہونے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 7 زخمیوں کو ملبے سے زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور ریسکیو حکام نے واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔