اتحادی جماعتوں کی پیش کردہ چاروں ترامیم مسترد

11-09-2025

(لاہور نیوز)27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی چاروں ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے متعلق آرٹیکل 140(اے) میں ترامیم، بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبائی نشستوں میں اضافے کی ترامیم پیش کیں جنہیں مسترد کر دیا گیا۔ اِسی طرح مسلم لیگ ق کی ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم سے متعلق ترمیم اورعوامی نیشنل پارٹی کی خیبر پختونخواہ صوبے کا نام تبدیل کرنے کی ترامیم بھی مسترد ہوئیں، دوسری جانب صدر پاکستان کو آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ تاحیات ہو گا، مجوزہ ترمیم کے تحت صدارتی استثنیٰ کا اختیار ماضی کے مقدمات بھی پر بھی ہو گا۔