رائیونڈ: گاؤں میں زہریلی گولیوں نگل کر خاتون کی خودکشی
11-09-2025
(لاہور نیوز) رائیونڈ سٹی کے علاقہ آرائیاں گاؤں میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق 24سالہ فائزہ زہریلی چیز کھانے سے جناح ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔ متوفیہ کی میت مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے تاہم واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔