عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کیلئے وزیر اعلی مریم نواز برازیل پہنچ گئیں

11-09-2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز عالمی کاپ 30 کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر تعلیم رانا سکندر اور وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق بھی وزیراعلی کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعلی مریم نواز کاپ 30 کانفرس میں پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے  وژن اور اقدامات پر کلیدی خطاب کریں گی ۔ مریم نواز کلائمیٹ ریزی لینس، ستھرا پنجاب، الیکٹرک گاڑیوں، جنگلات اور جنگی حیات کے تحفظ و فروغ کا  وژن اجاگر کریں گی۔ علاوہ ازیں وزیراعلی مریم نواز دورہ برازیل کے دوران عالمی راہنماؤں، بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کی قیادت اور ماہرین سے بھی ملاقات کریں گی، واضح رہے کہ کاپ 30 کانفرس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔