فیکٹری ایریا: پولیس حراست سے فراری کی کوشش، ملزم ٹانگیں تڑوا بیٹھا

11-09-2025

(لاہور نیوز) پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں ملزم ٹانگیں تڑوا بیٹھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ملزم نے خودکشی کی کوشش کی،ملزم اشتیاق احمد تھانے کی دوسری منزل سے کود گیا۔ چھت سے گرنے کے باعث ملزم کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ملزم اشتیاق کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 50 سالہ اشتیاق احمد کو پولیس نے چوری کےمقدمہ میں گرفتار کیا تھا۔