پنجاب حکومت کا شہری خوبصورتی کے فروغ کیلئے اہم اقدام
11-09-2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے شہری خوبصورتی اور ماحولیاتی بہترment کے لیے پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کی استعداد بڑھانے اور مشینری اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت PHA کو 40 کروڑ روپے ابتدائی سرمایہ فراہم کرے گی، جو مالی سال 2025-26 میں ضمنی گرانٹ کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔ابتدائی فنڈز باغبانی، شجرکاری اور شہری تزئین و آرائش کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔ یہ اقدام PHA کو مالی طور پر مستحکم بنانے اور شہری ماحول کو خوشنما، سرسبز اور جدید خطوط پر ڈھالنے کیلئے اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ فنڈز کی فراہمی سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں شجرکاری اور خوبصورتی کے منصوبے تیز رفتاری سے مکمل ہوں گے۔حکومت پنجاب کا مقصد شہریوں کے لیے خوبصورت، صاف اور ماحول دوست شہری ماحول کی فراہمی ہے۔